ٓ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط حکمران طبقہ کوگلے کی ہڈی بن چکاہے،رہنما جمعیت علمااسلام نظریاتی

ہفتہ 18 مئی 2019 21:10

) کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علمااسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی امیرمولاناخلیل احمدمخلص، مرکزی کنونیئرمولاناعبدالقادرلونی،مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا محمودالحسن قاسمی، مرکزی ڈپٹی کنونیئرنجم خان ایڈووکیٹ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی، صوبائی کنونیئر مفتی شفیع الدین ،مولاناعزیزاحمدشاہ امروٹی، مولاناعبدالستارآزادودیگرنے کہا کہ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط حکمران طبقہ کوگلے کی ہڈی بن چکاہے نہ اگل سکتا ہے اورنہ نگل سکتا ہے آئی ایم ایف کی مسلط کردہ استحصالی اورعوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی کی ایک نہ تھمنے والاطوفان آچکاہے حکمرانوں کے ہاتھوں ہونے والی استحصال نے قوم کو مایوس کردئییاب عوام کے صبر کے پیمانے لبریزہوچکے ہیں انہوں نے کہانااہل حکمرانوں اورآئی ایم ایف کی ہتھکڑیوں سے نجات کیلیے میدان میں نکلنے کاوقت آچکاہے پھر چاپلوس وزرا ء بجٹ سے قبل ہی مہنگائی کاوہ سیلاب لے آیا کہ جو سب کچھ بہا کے لے جائیگا انہوں نے کہا کہ باہر سے اربوں ڈالرآئے لیکن اس کی باوجود پیٹرول گیس اور بجلی کی قیمتموں میں کمی تو نہیں آئی اور بوجھ ڈالاگیا حکومت نے روپے کی قدرمیں کمی کر کے ملکی معیشت کی تباہی کا سامان کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

اب مہنگائی کا مزید طوفان آئے گا، جو پہلے ہی عوام کے لیے ناقابل برداشت ہورہی ہے ۔ اس سے ملکی اور غیر ملکی قرضوں میں اربوں ڈالر کا اضافہ ہوااور حکومت طول اقتدار کے لییروپے کی قدرمیں کمی سے نہ گھبرانے کی تسلیاں دی رہی ہے۔انہوں نے کہا روپے کی قدر میں کمی دراصل آئی ایم ایف کی دی گئی ہدایات پرہوئی ملک وقوم کوآئی ایم کے معاشی غلام بنائے جارہے ہیںانہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس ملک و قوم کی بہتری و خوشحال کا کوئی وژن نہیں عوام کی مشکلات کااحساس ہوتا توآئی ایم ایف جانے کی بجائیوزررا کی شاہ خرچیوں میں کمی لاتا اوراپنے وسائل پر انحصارکرتے۔