ذ*راولپنڈی ،پتنگ بازی اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر35ملزمان گرفتار

ہفتہ 18 مئی 2019 21:45

راو لپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2019ء) راولپنڈی پولیس نے پتنگ فروشوں اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر کاروائی میں35ملزمان گرفتار کر کی900پتنگیں اور 6 ڈوریں برآمد کر لیںتھانہ پیرودھائی پولیس نے رضوان سے 350پتنگیں مع2ڈوریں ، احسن سے 300پتنگیں مع 2ڈوریں اور توصیف سے 250پتنگیں مع 2ڈوریں برآمد کرکے پتنگ بازی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے جبکہ تھانہ پیرودھائی پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر نیک محمد ، عادل ، نیاز ، نعمت ، سلطان ،تھانہ نیوٹائون پولیس نے طارق علی ، مائی خان ، کلیم ،تھانہ نصیر آباد پولیس نے ملکہ بی بی ، اقبال خان ، مظہر ، توصیف ، انور ، عابد ، معظم ، نذر ، رشید ، غلام رسول ،انیس ، حیات خان ، لطیف ،جہانگیر ،ظہور ، اشرف مسعود ،سعید ،عثمان ،فضل جبکہ تھانہ صدر واہ پولیس نے زاہد الرحمان ، شہاب الدین ، دلدار اور تصور حسین کو کرایہ دایکٹ کی خلاف ورزی پر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔