پاکستان کویت کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو خاص اہمیت دیتا ہے،کویت نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی معاونت کی ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

ہفتہ 18 مئی 2019 21:50

کویت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کویت کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو خاص اہمیت دیتا ہے،کویت نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی معاونت کی ہے۔یہ بات انہوں نے کویت کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ صباح خالد الحماد الصباح کی جانب سے ہفتہ کو انکے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کویت کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو خاص اہمیت دیتا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی حکومت اور عوام امیر کویت اور کویتی حکومت کیلئے دلی احترام کا جذبہ رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کویت نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی معاونت کی ہے۔ایک لاکھ سے زائد پاکستانی تارکین وطن، کویت کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔کویتی وزیر خارجہ شیخ صباح خالد الحماد الصباح نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ہمارا برادر اسلامی ملک ہے اورکویت بھی پاکستان کیلئے یہی جذبات رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی بہت محنتی اور جفاکش ہیں، کویت کے لئے ان کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔کویتی وزیر خارجہ نے کویت آمد پر وزیر خارجہ اور انکے وفد کا شکریہ ادا کیا۔