سانپوں کو کس قسم کے شور سے ڈرایا جا سکتا ہے؟ سانپوں سے بچنے کی ہدایات

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 18 مئی 2019 21:56

سانپوں کو کس قسم کے شور سے ڈرایا جا سکتا ہے؟ سانپوں سے بچنے کی ہدایات

سانپوں کا سامنا ہونے پر اُن کے نزدیک صرف اس لیے خاموشی سے کھڑے ہونا کہ وہ بھاگ جائیں گے، خطرناک ہو سکتا ہے۔ ایسی صورتحال میں سانپ خود سے آپ پر حملہ کر سکتا ہے۔
اگر کبھی سانپ سے سامنا ہو  کو شش کرنی چاہیے کہ اس سے محفوظ فاصلےپر رہا جائے۔ اس کے بعد شور کر کے سانپ کو بھگانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ سانپ کے کان نہیں ہوتے اور اس وجہ سے وہ سن نہیں سکتا۔

سانپ آپ کے شور کو بھی نہیں سن سکے گا لیکن وہ آپ کے شور سے پیدا ہونے والے ارتعاش کو محسوس کر سکتاہے۔
سانپوں کو ڈرانا زیادہ مشکل نہیں۔ سانپوں کو ڈرانے کے لیے جتنا ممکن ہو شور مچائیں، زمین پر زور زور سےپاؤں ماریں اور  حرکت کرتے رہیں تاکہ زیادہ ارتعاش پیدا ہو۔
اگر آپ اپنے اردگرد سانپوں کو نہیں چاہتے تو اُن کی چھپنے کی  جگہوں کو ختم کر دیں۔

(جاری ہے)

سانپ لکڑیوں کے ڈھیر، پتھروں، لمبی گھاس،  تختوں، میٹل شیٹ کے نیچے یا اسی طرح کی جگہوں پر چھپ سکتے ہیں۔
سانپ کی خوراک میں چوہے، چھپکلیاں، مینڈک اور دوسرے چھوٹے جانور شامل ہیں۔ اپنے اردگرد سے ایسے چھوٹے جانوروں کی آبادی کم کر دیں تو سانپ بھی وہاں کا رخ نہیں کریں گے۔ سانپ ایسی جگہوں پر رہتے ہیں، جہاں انہیں آرام سے خوراک مل جائے۔

جہاں انہیں خوراک کے حصول میں مشکل ہو، سانپ وہاں زیادہ عرصے نہیں ٹھہرتے۔
سانپوں کے کاٹنے سے بچنا  زیادہ مشکل نہیں۔ اگر آپ کے علاقے  میں سانپ ہیں تو گھر سے باہر  جاتے ہوئے بند جوتے پہن لیں۔ سانپوں کے نزدیک نہ جائیں اور انہیں نہ چھوئیں۔ سانپ صرف اس وقت حملہ کرتا ہے جب یہ خود کو خطرے میں محسوس کرتا ہے۔ سانپ پر حملہ کرنے کی بجائے، اسے بھاگنے  کا موقع دیں۔

متعلقہ عنوان :