ایک ماں کو ساحل سمندر سے انسانوں کے جیسے دانتوں والی انوکھی مچھلی مل گئی
امین اکبر ہفتہ 18 مئی 2019 21:56
ایک ماں اپنے بچے کے ساتھ ساحل پر چہل قدمی کر رہی تھیں کہ انہیں ایک انوکھی مچھلی نظر آئی۔ اس مچھلی کے دانت بالکل انسانی دانتوں کی طرح کے تھے۔
31سالہ ملیاہ بورو جارجیا، امریکا میں سینٹ سائمنز آئی لینڈ میں ساحل پر اپنے بچے کے ساتھ چہل قدمی کر رہی تھیں کہ اُن کی نظر ایک خوفناک مچھلی پر پڑی۔اُن کا کہنا ہے کہ یہ مچھلی سمندر کی لہروں کے ساتھ بہہ کر ساحل پر آئی تھی۔
انہوں نے جو مچھلی دیکھی تھی وہ بھیڑ سری مچھلی (sheepshead) تھی۔ یہ ریاست ہائے متحدہ امریکا کے اوقیانوسی ساحل پر بکثرت پائی جاتی ہے۔
(جاری ہے)
بھیڑ سری مچھلی ماہی گیروں کے مچھلی پکڑنے کے لیے لگائے گئے چارے کو بھی چرا لیتی ہے۔
بھیڑ سری مچھلی جب 4.5 ملی میٹر کی ہوتی ہیں تو اپنے دانت نکالنا شروع کر دیتی ہیں۔ جب وہ 15 ملی میٹر کی ہوتی ہیں تو اُن کے سارے دانت نکل آتے ہیں۔ اس مچھلی کی لمبائی 76 سینٹی میٹر تک طویل ہو سکتی ہے۔ نیویارک میں شیپ ہیڈ بے کا نام اس مچھلی پرہی رکھا گیا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.