Live Updates

خیبر پختونخوا کے اسپتالوں میں اصلاحات لانا چاہتے ہیں جس کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے،عمران خان

سرکاری اسپتالوں کی کوئی نجکاری نہیں کررہے بلکہ اسپتالوں کا معیار بہتر کررہے ہیں، ہم کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، اسپتالوں کا معیار بہتر کریں گے، جو بھی ہوجائے اسپتالوں کو ٹھیک کریں گے اور کسی دباؤ کو قبول نہیں کریں گے،وزیراعظم عمران خان کاپشاورمیں تقریب سے خطاب

ہفتہ 18 مئی 2019 22:10

خیبر پختونخوا کے اسپتالوں میں اصلاحات لانا چاہتے ہیں جس کے خلاف مہم ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2019ء) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے اسپتالوں میں اصلاحات لانا چاہتے ہیں جس کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے، ہم سرکاری اسپتالوں کو شوکت خانم کے معیار پر لانا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ہم اسپتالوں میں اصلاحات لانا چاہتے ہیں جس کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے، ہم سرکاری اسپتالوں کو شوکت خانم کے معیار پر لانا چاہتے ہیں لیکن جھوٹ بولا جارہا ہے کہ سرکاری اسپتالوں کی نجکاری کی جارہی ہے۔

انکاکہنا تھا کہ سرکاری اسپتالوں کی کوئی نجکاری نہیں کررہے بلکہ اسپتالوں کا معیار بہتر کررہے ہیں، ہم کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، اسپتالوں کا معیار بہتر کریں گے، جو بھی ہوجائے اسپتالوں کو ٹھیک کریں گے اور کسی دباؤ کو قبول نہیں کریں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایک اسپتال ہوگا جو عالمی معیار کا ہوگا، خیبر پختونخوا میں ڈاکٹرز مظاہرہ کررہے ہیں، میں ان ڈاکٹروں سے پوچھتا ہوں، کیا آپ سرکاری اسپتال میں علاج سے مطمئن ہیں سرکاری اسپتالوں میں علاج عالمی معیار کے مطابق نہیں ہوتا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات