Live Updates

کراچی کے قریب گہرے سمندر میں ڈرلنگ کے دوران تیل و گیس کے ذخائر نہیں مل سکے، وفاقی معاون خصوصی برائے پیٹرولیم

ڈرلنگ کے منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 100ملین ڈالر سے زیادہ کا رہا،کیکڑا ون کے مقام پر ساڑھے 5ہزار میٹر سے زیادہ گہرائی تک ڈرلنگ کی گئی، ندیم بابر

ہفتہ 18 مئی 2019 22:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2019ء) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے کہا ہے کہ کراچی کے قریب گہرے سمندر میں ڈرلنگ کے دوران تیل و گیس کے ذخائر نہیں مل سکے۔میڈیاسے گفتگو میں ندیم بابر نے کہا کہ کیکڑا ون کے مقام پر ساڑھے 5ہزار میٹر سے زیادہ گہرائی تک ڈرلنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹنگ کے نتائج سے ڈی جی پیٹرولیم کنسیشنز کے آفس کو آگاہ کردیا گیا جبکہ کیکڑا ون میں ڈرلنگ کاکام ترک کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیکڑا ون کے مقام پر اٹلی کی کمپنی ای این آئی کی قیادت میں جوائنٹ وینچرنے ڈرلنگ کی۔وزیراعظم کے مشیر پٹرولیم نے کہا کہ ڈرلنگ کے عمل میں امریکی کمپنی ایگزون موبل کے ساتھ او جی ڈی سی اور پی پی ایل شامل تھے۔انہوں نے کہاکہ ڈرلنگ کے منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 100 ملین ڈالر سے زیادہ کا رہا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات