ڈاکٹر طاہرالقادری کا قمر الزمان کائرہ کو فون،بیٹے کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ 18 مئی 2019 22:50

لاہور۔18 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمدطاہرالقادری نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کو ٹیلیفون کیا اور ان سے ان کے جواں سال بیٹے کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت کیا، انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ انتہائی تکلیف دہ ہے ،میری دلی دعا ہے کہ اللہ رب العزت سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے اور مرحوم کے درجات بلند کرے، دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور ، نائب صدر پنجاب راجہ زاہد محمود نے قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔