Live Updates

اسامہ کائرہ کی جان بچ سکتی تھی اگر ان کی گاڑی میں ائیر بیگ کی سہولت موجود ہوتی

پاکستان میں فروخت کی جانے والی لاکھوں روپے کی گاڑیوں میں موجود اس ایک خامی کی نشاندہی جو سالانہ ہزاروں لوگوں کی اموات کا باعث بن رہی ہے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 18 مئی 2019 22:53

اسامہ کائرہ کی جان بچ سکتی تھی اگر ان کی گاڑی میں ائیر بیگ کی سہولت موجود ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2019ء) اسامہ کائرہ کی جان بچ سکتی تھی اگر ان کی گاڑی میں ائیر بیگ کی سہولت موجود ہوتی ، پاکستان میں فروخت کی جانے والی لاکھوں روپے کی گاڑیوں میں موجود اس ایک خامی کی نشاندہی جو سالانہ ہزاروں لوگوں کی اموات کا باعث بن رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے نوجوان صاحبزادے اسامہ کائرہ کی افسوسناک حادثاتی موت کے بعد پاکستان میں فروخت کی جانے والی گاڑیوں میں موجود بڑی تکنیکی خامی کی نشاندہی کی گئی ہے۔

اسامہ کائرہ کی موت کے بعد ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اسامہ کائرہ کی گاڑی میں اگر ائیربیگ موجود ہوتا تو شاید اس نوجوان کی زندگی بچ جاتی۔ اس حوالے سے معروف اینکر قرار الحسن کی جانب سے بھی ایک ٹوئٹ کی گئی ہے:

اقرار الحسن کا کہنا ہے کہ فتہ پہلےجرمنی میں دوست کےبیٹےکاایکسیڈنٹ ہوا،گاڑی لگتے ہی ائیر بیگز کھُل گئے، جب تک ماں باپ اسپتال پہنچےبیٹااپنےپیروں پرچل کرباہرآرہاتھا۔

(جاری ہے)

کائرہ صاحب کابیٹااورروزانہ سڑکوں پرمرنےوالےحادثےمیں نہیں مرتے،اُنہیں قتل کیاجاتاہےاورقاتل ہیں مہنگی لیکن گھٹیاکاریں بنانےوالے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر ،سابق وفاقی وزیر چودھری قمر زمان کائرہ کا کا 18سالہ بیٹا اسامہ قمر جوکہ گورنمنٹ کالج لاہور میں فرسٹ ائیر کا طالب علم تھاجمعہ کو اپنے دوستوں کے ہمراہ کھاریاں سے سفید رنگ کی گاڑی DS-447 میں واپس لالہ موسیٰ آرہا تھا کہ ٹراما سینٹر لالاموسیٰ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے کار قابو میں نہ رکھ سکا جس کے نتیجے میں کار درخت سے جا ٹکرائی ۔

حادثے کے نتیجے میں اسامہ قمر کا جوگاڑی خود چلا رہا تھا موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا دوست حمزہ بٹ ٹراما سنٹر میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جبکہ اسامہ کی گاڑی بری طرح تباہ ہوگئی ۔حادثہ کی خبر پھیلتے ہی ہسپتال میں سینکڑوں کی تعداد ان کے گھر پہنچے۔ قمر زمان کائرہ کو حادثے کی اطلاع اسلام آباد میں زرداری ہائوس میں پریس کانفرنس کے دوران دی گئی جس کے بعد وہ فوری لالہ موسیٰ چلے گئے دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان ، پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ، پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئر مین بلاول بھٹو زر داری ، سابق صدر آصف علی زر داری ، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت متعدد سیاسی رہنمائوں نے قمر زمان کائرہ کے بیٹے کے کار حادثے میں جاں بحق ہونے والے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔

وزیراعظم عمران خان نے قمر الزماں کائرہ کے جواں سال بیٹے کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا اور غمزدہ والدین اور خاندان کے صبر کی دعا کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جواں سال اسامہ قمر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آر نے کہاکہ آرمی چیف نے سوگوار والدین کے لیے ناقابل تلافی صدمہ برداشت کرنے کی دعا کی۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے قمر زمان کائرہ سے ان کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ جواں سال بیٹے کے انتقال کی اندوہناک خبر سن کر شدید صدمہ ہوا، خدا سے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہوں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات