Live Updates

ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی "کٹ" کا ڈیزائن منظر عام پر آگیا

گہرے سبز رنگ کے ڈیزائن والی کٹ کو باقاعدہ طور پر اگلے چند روز میں میڈیا پر پیش کیا جائے گا

muhammad ali محمد علی ہفتہ مئی 23:37

ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مئی2019ء) ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی "کٹ" کا ڈیزائن منظر عام پر آگیا، گہرے سبز رنگ کے ڈیزائن والی کٹ کو باقاعدہ طور پر اگلے چند روز میں میڈیا پر پیش کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے عالمی کپ 2019 کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی "کٹ" کا ڈیزائن منظر عام پر آگیا ہے۔ میڈیا چینل کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا ڈیزائن ہی پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کٹ کا آفیشل ڈیزائن ہے۔

گہرے سبز رنگ کے ڈیزائن والی کٹ کو باقاعدہ طور پر اگلے چند روز میں میڈیا پر پیش کیا جائے گا۔ تاہم اس حوالے سے تاحال پی سی بی کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 30مئی سے 14جولائی تک انگلینڈ میں منعقد ہوگا ۔ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 16جون کو اولڈ ٹریفرڈ میں ٹکرائیں گی ۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ میں اپنے افتتاحی میچ سے قبل قومی ٹیم افغانستان اور بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچز بھی کھیلے گی ۔

افغانستان کے خلاف وارم اپ میچ 24مئی کو برسٹل میں منعقد ہوگا جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف 26مئی کو کارڈیف میں وارم اپ میچ ہوگا ۔31مئی کو قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹرینٹ برج میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی ۔دوسرا میچ 3جون کو انگلینڈ کے خلاف ٹرینٹ برج میں ہوگا ۔تیسرا میچ 7جون کو سری لنکا کے خلاف برسٹل میں ہوگا ۔چوتھا میچ 12جون کو آسٹریلیا کے خلاف ٹائونٹن میں ہوگا ۔

پانچواں میچ 16جون کو بھارت کے خلاف اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلا جائے گا ۔چھٹا میچ 23جون کو سائوتھ افریقہ کے خلاف لارڈز کرکٹ گرائونڈ میں ہوگا ۔ساتواں میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 26جون کو ایجباسٹن میں منعقد ہوگا ۔آٹھواں میچ 29جو ن کو افغانستا ن کے خلاف ہیڈنگلے میں ہوگا جبکہ نواں میچ بنگلہ دیش کے خلاف لارڈز کرکٹ گرائونڈ میں پانچ جولائی کو ہوگا ۔
کرکٹ ورلڈکپ 2019 سے متعلق تازہ ترین معلومات