سردار اختر مینگل نے بلاول بھٹو کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی میں شرکت سے معذرت کر لی

بی این پی مینگل کے سربرہ اختر مینگل افطار میں شریک نہیں ہوں گے تاہم جماعت کا وفد افطار پارٹی میں شرکت کرے گا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار مئی 00:38

سردار اختر مینگل نے بلاول بھٹو کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی میں شرکت ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مئی2019ء) کپتان کے خلاف نئے کھلاڑی نیا محاذ کھولنے کو تیار ہوگئے ہیں،کل شہر اقتدار میں سیاست کی سب سے بڑی بیٹھک سجے گی۔سیاسی جانشین بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز پہلی بار مل بیٹھیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو کل اتوار کو اسلام آباد میں افطار ڈنر پر مدعو کرلیا ہے۔

اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سمیت سینئر رہنماؤں کو دعوت نامہ بھجوایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز شریف، جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر اسفند یار ولی، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور حکومتی اتحادی جماعت بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کو وفود سمیت شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تمام جماعتوں کے رہنماؤں نے اس افطار پارٹی میں شرکت کا اعلان کیا ہے تاہم حکومتی اتحادی جماعت بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے افطار میں شریک ہونے سے معذرت کر لی ہے تاہم ان کی جماعت کا وفد افطار میں شریک ہو گا۔ بی این پی مینگل کے وفد کی قیادت سینیٹر جہانزیب جمال دین کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو کل اتوار کو اسلام آباد میں افطار ڈنر پر مدعو کرلیا ہے۔

اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سمیت سینئر رہنماؤں کو دعوت نامہ بھجوایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز شریف، جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان (جے یو ا?ئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر اسفند یار ولی، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کو وفود سمیت شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

حکومتی اتحادی جماعت بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق افطار عشائیے سے قبل اپوزیشن قائدین کا مشترکہ مشاورتی اجلاس ہو گا۔جس میں ملک کی سیاسی صورت حال، معاشی بحران سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق حکومت کے خلاف تحریک سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوگی۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن )کی قیادت کئی سال بعد زرداری ہاوٴس میں کسی اجلاس میں شرکت کریگی۔( ن) لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق مریم نواز اور حمزہ شہباز وفد کے ہمراہ اس افطار ڈنر میں شریک ہوں گے تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز اس افطار پارٹی میں الگ الگ شرکت کریں گے۔