آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بلوچستان کے منصوبے وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر ترتیب دیئے گئے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کما ل خان

اتوار 19 مئی 2019 00:25

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بلوچستان کے منصوبے وفاقی حکومت کے ساتھ مل ..
کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2019ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کما ل خان نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ ، پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے منصوبے وفاقی حکومت کے ساتھ ملکر ترتیب دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ٹوئیٹر پر تحریر ایک پیغام میں وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ کارڈیک سینٹر ،کینسر اسپتال اور کچلاک تا ژ وب دو رویہ شاہراہ کے منصوبے پی ایس ڈی پی کی ایک جھلک ہیں۔ وزیراعلیٰ جام کمال خان نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ مالی سال کی پی ایس ڈی پی سے بہت کچھ واضع ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :