آئرن ڈوم کی ناکامی، اسرائیل کا نیا دفاعی نظام تیار کرنے کا فیصلہ

اتوار 19 مئی 2019 10:05

آئرن ڈوم کی ناکامی، اسرائیل کا نیا دفاعی نظام تیار کرنے کا فیصلہ
مقبوضہ بیت المقدس۔ 19مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2019ء) اسرائیل فلسطینی مزاحمت کاروں کے راکٹوں اور میزائلوں سے نمٹنے کے لیے آئرن ڈوم سسٹم اور جادوئی لاٹھی کے بعد اب ایک نئے نظام لیزر میزائل شکن سسٹم تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب حال ہی میں غزہ میں اسرائیلی فوجی جارحیت کے جواب میں فلسطینیوں کے میزائل حملوں میں کم سے کم 4 اسرائیلی ہلاک اور 200 زخمی ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی اخبار معاریف کے مطابق سکیورٹی اداروں کو لیزر اینٹی میزائل سسٹم کی تیاری کی طرف حالیہ کشیدگی نے متوجہ کیا ہے۔ اسرائیلی سکیورٹی اداروں نے آئرن ڈوم کی فلسطینی مزاحمت کاروں کے مقابلے میں ناکامی کے بعد لیزر اینٹی میزائل سسٹم تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اخباری رپورٹ کے مطابق لیزر سسٹم کی تیاری کا اعلان آئرن ڈوم کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے جس کی تیاری پر اسرائیل اب تک اربوں ڈالر کی رقم خرچ کر چکا ہے۔