جی ٹوئنٹی سربراہی کانفرنس کے موقع پر چین کے صدر سے ملاقات کی توقع ہے،جاپانی وزیراعظم

اتوار 19 مئی 2019 10:05

ٹوکیو۔ 19مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2019ء) جاپان کے وزیراعظم شنزوآبے نے ٹوکیو میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی دفتر برائے سفارتی کمیشن کے صدر یانگ جے چی سے ملاقات کی۔ملاقات کے موقع پر یانگ جے چی نے کہا کہ چین اور جاپان کے تعلقات کو اہم تاریخی مواقعے کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

چین ، جاپان کے ساتھ مل کر چار سیاسی دستاویزات اور دونوں رہنمائوں کے اہم اتفاق رائے کی روشنی میں اعلیٰ سطحی تبادلوں اور باہمی سیاسی اعتماد کو مضبوط بناتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات کو درست سمت پر آگے بڑھانا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین جی ٹوئنٹی سربراہی کانفرنس کے انعقاد کے سلسلے میں جاپان کی حمایت کرتا ہے تاکہ عالمی برادری کی حوصلہ افزائی کی جائے اور عالمی اقتصادی ترقی کے لیے زیادہ قوت فراہم کی جائے۔جاپان کے وزیراعظم شنز و آبے نے کہا کہ میں اوساکا میں منعقد ہونے والی جی ٹوئنٹی سربراہی کانفرنس کے موقع پر چین کے صدر مملکت شی جن پنگ سے ملاقات کی توقع رکھتا ہوں اور دونوں ممالک کے تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :