بریگزٹ کے معاملے پر برطانوی سیاسی جماعتوں میں شدید اختلافات

اتوار 19 مئی 2019 10:10

لندن ۔ 19مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2019ء) برطانیہ کی دونوں بڑی پارلیمانی جماعتوں نے ایک دوسرے کو بریگزٹ مذاکرات کی ناکامی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔میڈیارپورٹوں کے مطابق بریگزٹ کے معاملے پر جاری تعطل کو دور کرنے کے لیے حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی اور حزب اختلاف کی جماعت لیبر پارٹی کے درمیان 6 ہفتے کے طے شدہ مذاکرات ناکام ہوگئے اور دونوں کے درمیان متعدد معاملات پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا۔

(جاری ہے)

لیبر پارٹی نے کہا ہے کہ وہ 6 ہفتے کے مذاکراتی عمل سے علیحدہ ہو رہی ہے کیونکہ کنزرویٹو پارٹی اختلافات دور اور فیصلہ کرنے کی اہلیت نہیں رکھتی۔لیبر پارٹی کے سربراہ جرمی کوربن نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہوئی تھی کیونکہ ہم سمجھتے تھے کہ سرانجام پارلیمنٹ اس تعطل کو دور کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہم بغیر معاہدے کے یورپی یونین سے الگ نہیں ہوسکتے وزیراعظم تھریسا مئے جون کے تیسرے ہفتے کے آغاز میں یورپی یونین سے علیحدگی کے منصوبے کو چوتھی بار پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اردہ رکھتی ہیںبرطانوی پارلیمنٹ اب تک تین بار حکومت برطانیہ کے بریگزٹ منصوبے کو مسترد کرچکی ہے۔