امریکی وزیر خارجہ اور سعودی ولی عہد کے درمیان گفتگو ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اتوار 19 مئی 2019 10:35

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2019ء) امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ٹیلیفون پر علاقائی ترقی سمیت سکیورٹی کو مستحکم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان کے تیل کے جہازوں پر حال ہی میں ہوئے حملے اور متحدہ عرب امارات کے سمندر میں بہت سے ٹینکروں کے توڑ پھوڑ کے پیش نظر خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) اور عرب لیگ کے رہنماؤں کو 30 مئی کو مکہ شہر میں سربراہی اجلاس کے لئے جمع ہونے کی دعوت کے کچھ ہی دیر بعد یہ گفتگو ہوئی ۔