افغان حکومت نے کابل کے محکمہ تحقیقات جرائم کے سربراہ کوبرطرف کردیا

اتوار 19 مئی 2019 10:35

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2019ء) افغان حکومت نے کابل کے محکمہ تحقیقات جرائم کے سربراہ محمد سلیم الماس کو دار الحکومت میں جرائم کے اضافے کے پیش نظر برطرف کردیا۔

(جاری ہے)

کابل پولس کمانڈ کے ترجمان بشیر مجاہد نے بتایا کہ کابل شہر میں جرائم کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں، اس لئے وزارت داخلہ نے کابل کے محکمہ تحقیقات جرائم کے سربراہ کو برخاست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔