Live Updates

جس اولاد کے لیے مال پانی اکٹھا کیا گیا وہ بینیفیشریز لوٹ کے مال کو تحفظ دینے کے لیے لاحہ عمل پر غور کریں گے،فردوس عاشق اعوان

عمران خان کی زیر قیادت 22 کروڑ عوام ان سیاسی بہروپیوں کے دیئے زخموں سے آزاد ہو چکے ہیں اور ان کے جھانسے میں اب نہیں آئیں گے،مشیراطاعات

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 19 مئی 2019 11:19

جس اولاد کے لیے مال پانی اکٹھا کیا گیا وہ بینیفیشریز لوٹ کے مال کو تحفظ ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مئی2019ء) وزیراعظم عمران خان کی مشیراطلاعات فردوس عاشق اعوان نے آج بلاول بھٹو کی جانب سے ہونے والی افطارپارٹی کے حوالے سے ردِ عمل دیتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ اس افطار پارٹی میں جس اولاد کے لیے مال پانی اکٹھا کیا گیا وہ بینیفیشریز لوٹ کے مال کو تحفظ دینے کے لیے لاحہ عمل پر غور کریں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ انہیں پاکستان کے عوام کا نہ کوئی دکھ ہے نہ درد اور آج یہ لوگ افطار پر صرف اپنی بیرون ملک دولت کو ٹھکانے لگانے اور اومنی گروپ کے باب کو تحفظ دینے کی ترکیب سوچیں گے۔
انہوں نے اپنے دوسرے ٹویٹر پیغام میں ن لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے قئدین کو سیاسی بہروپیہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی بہروپیئے معصوم عوام کو کئی سالوں سے ورغلا کر اپنے کاروباری مفادات کے لیئے استعمال کرنے کے ایجنڈے پر کاربند ہیں۔

(جاری ہے)

البتہ انہوں نے کہا ہے کہ ملکی اور عوامی مفادات کے لیے کوشاں عمران خان کی زیر قیادت 22 کروڑ عوام ان سیاسی بہروپیوں کے دیئے زخموں سے آزاد ہو چکے ہیں اوراب ان کے جھانسے میں اب نہیں آئیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو کل اتوار کو اسلام آباد میں افطار ڈنر پر مدعو کرلیا ہے۔

اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سمیت سینئر رہنمائوں کو دعوت نامہ بھجوایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز شریف، جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر اسفند یار ولی، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کو وفود سمیت شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

؂ذرائع کے مطابق افطار عشائیے سے قبل اپوزیشن قائدین کا مشترکہ مشاورتی اجلاس ہو گا۔جس میں ملک کی سیاسی صورت حال، معاشی بحران سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق حکومت کے خلاف تحریک سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوگی ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن )کی قیادت کئی سال بعد زرداری ہاؤس میں کسی اجلاس میں شرکت کریگی۔( ن) لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق مریم نواز اور حمزہ شہباز وفد کے ہمراہ اس افطار ڈنر میں شریک ہوں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات