قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ریلوے کا اجلاس (آج) دن دو بجے پارلیمنٹ ہاوس کے کمیٹی روم میں ہو گا

اتوار 19 مئی 2019 11:35

اسلام آباد ۔ 19مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2019ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ریلوے کا اجلاس (آج) پیر کو دن دو بجے پارلیمنٹ ہاوس کے کمیٹی روم میں ہو گا اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیرمین محمد معین وٹو کریں گے اجلاس میں گزشتہ تین سالوں کے دوران ٹرینوں کی وقت کی پابندی کے حوالے کمیٹی کو رپوٹ پیش کی جائے گی جبکہ چین سمیت دیگر ممالک کے ساتھ نئے معاہدوں کی تفصیلات اور ریلوے میں خالی آسامیوں کی تفصیلات بھی کمیٹی میں پیش کی جائیںگی جبکہ دیگر امور بھی زیر غور لائے جائیںگے۔