Live Updates

سمندر سے تیل و گیس کے ذخائر نہ ملنے پر افسوس ہے،مریم اورنگزیب

جھوٹ سے ملک پرمسلط ہونیوالے جھوٹوں کے آنے سے ملک سے برکت اٹھ گئی ہے، سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 19 مئی 2019 11:46

سمندر سے تیل و گیس کے ذخائر نہ ملنے پر افسوس ہے،مریم اورنگزیب
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مئی2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کراچی کے قریب سمندر سے تیل و گیس کے ذخائر نہ ملنے پردکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت،روزگاراوراچھے مستقبل کے خواب اس منصوبے سے جڑے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے جس منصوبے پہ ہاتھ رکھا وہ اللہ تعالیٰ کی برکت سے پورا ہوا۔

انہوں نے کہا ہے کہ نوازشریف نے ملک وقوم کے روشن مستقبل کی لیے یہ منصوبہ شروع کیاتھا۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کے منصوبے اس لیے پورے ہوئے کیونکہ وہ سچ بولتے ہیں اوران کی نیت صاف ہے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران کان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب جھوٹ،تہمت اوربہتان لگاناچھوڑدیں تو ملک کی آدھی مشکلات کم ہوجائیں گی، جھوٹ سے ملک پرمسلط ہونیوالے جھوٹوں کے آنے سے ملک سے برکت اٹھ گئی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ کراچی کے ساحل سے 230کلومیٹر دور کھودے جانے والے کنویں سے تیل و گیس کے ذخائر نہ مل سکے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرلنگ کمپنی نے 5ہزار470میٹر کھدائی کی اور حاصل ہونے والے سیپمل لیبارٹری میں بھیجے جس کی رپورٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ سمندر میں کھودے جانے والے کنویں میںتیل و گیس کے مطلوبہ ذخائر حاصل نہیں ہو سکے۔ ڈرلنگ کرنے والی کمپنی نے منصوبے کی ناکامی کے بعد کھودا جانے والا کنواں بند کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ کراچی کے ساحل سے 230کلومیٹر دور سمندر میں تیلکے ذخائر کا امکان ظاہر کیا گیا تھا جس کے بعد ایگزون کمپنی نے سمندر میں کھدائی کا کام شروع کر دیا تھا اور 4ماہ تک کھدائی کے بعد 5ہزار میٹر گہرائی سے سیمپل لیے گئے تھے جنہیں ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھیجا گیا تھا ، ذرائع کے مطابق ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی ہے جس میں یہ پتا چلا ہے کہ کنویں میں تیل کے مطلوبہ ذخائر موجود نہیں ہیں جس کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو بھی بھیج دی گئی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات