قومی اسمبلی کی ہاوس اینڈلائبریری کاپہلا اجلاس (آج) پارلیمنٹ ہاوس کے کمیٹی روم میں ہوگا

اتوار 19 مئی 2019 11:55

اسلام آباد ۔ 19مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2019ء) قومی اسمبلی کی ہاوس اینڈلائبریری کاپہلا اجلاس (آج)پیر کو پارلیمنٹ ہاوس کے کمیٹی روم میں ہوگا اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیرمین سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کریںگے اجلاس میں اراکین پارلیمنٹ کی رہائش کے لیے پارلیمنٹ لاجز مین تعمیر کیے گئے 104 فیملی سوٹس 500 سرونٹس کواٹرز کے حوالے سے کمیٹی کو سی ڈی اے کے حکام بریفنگ دیں گے جبکہ پارلیمنٹ لاجز اور گورنمنٹ ھاسٹل کی مرمت اور پارلیمنٹ لاجز کے کیفے ٹٰیریا کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی جبکہ دیگر امور بھی زیر غور لائے جائیںگے۔