ایران نے خطے میں نئی جنگ چھڑ جانے کے امکان کو مسترد کردیا

کوئی بھی یہ گمان نہیں کر سکتا کہ ایران پر حملہ ہوسکتا ہے،وزیرخارجہ جواد ظریف کی گفتگو

اتوار 19 مئی 2019 12:10

ایران نے خطے میں نئی جنگ چھڑ جانے کے امکان کو مسترد کردیا
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے خطے میں نئی جنگ چھڑ جانے کے امکان کو مسترد کر دیا۔دورہ چین کے اختتام پر ایرانی سرکاری میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا کہ ایران جنگ کی مخالفت کرتا ہے اور کوئی بھی یہ گمان نہیں کر سکتا کہ ایران پر حملہ ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ جنگ نہیں ہوگی اور نہ ہی ہم جنگ کے حق میں ہیں۔

جواد ظریف نے کہا کہ امریکی بادشاہت تنزلی کا شکار ہے اور بہت جلد اختتام پذیر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنگ نہیں چاہتے لیکن جو لوگ ان کے اطراف موجود ہیں، انہیں جنگ کے لیے زور دے رہے ہیں تاکہ امریکا کو ایران کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ثابت کیا جا سکے۔