Live Updates

کیکڑا ون کنویں میں موجود ہایئڈروکاربنز میں پانی کی مقدار زیادہ ہے،ترجمان پٹرولیم ڈویژن

ہائڈروکاربن کا مطلوبہ ذخیرہ نہیں ملا، 55میٹر مزید کھدائی کے بعد سوراخ بند کر دیا جائے گا،پٹرولیم ڈویژن

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 19 مئی 2019 12:30

کیکڑا ون کنویں میں موجود ہایئڈروکاربنز میں پانی کی مقدار زیادہ ہے،ترجمان ..
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مئی2019ء) ترجمان پٹرولیم ڈویژن نے کیکڑا ون کنویں سے متعلق بتایا ہے کہ کنویں میں موجود ہائڈروکاربنز میں پانی کی مقدار زیادہ ہے اور کنویں میں ہائڈروکاربن کا مطلوبہ ذخیرہ موجود نہیں ہے۔ ترجمان پٹرولیم ڈویژن نے بتایا ہے کہ 55میٹر مزید کھدائی کے بعد سوراخ بند کر دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ کراچی کی ساحل سے 230کلومیٹر دور گہرے سمندرمیں 5624میٹر تک کی گہرائی میں کھدائی کی گئی، انہوں نے بتایا ہے کہ کھودے جانے والے سوراخ کا قطر 6انچ ہے تاہم اس کھدائی میں کامیابی حاصل نہیں ہو سکی اور اب 55میٹر مزید کھدائی کے بعد سوراخ کو بند کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ڈرلنگ کرنے والی کمپنی نے منصوبے کی ناکامی کے بعد کھودا جانے والا کنواں بند کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ کراچی کے ساحل سے 230کلومیٹر دور سمندر میں تیلکے ذخائر کا امکان ظاہر کیا گیا تھا جس کے بعد ایگزون کمپنی نے سمندر میں کھدائی کا کام شروع کر دیا تھا اور 4ماہ تک کھدائی کے بعد 5ہزار میٹر سے زیادہ گہرائی سے سیمپل لیے گئے تھے جنہیں ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھیجا گیا تھا ، ذرائع کے مطابق ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی ہے جس میں یہ پتا چلا ہے کہ کنویں میں تیل کے مطلوبہ ذخائر موجود نہیں ہیں جس کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو بھی بھیج دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ چند ماہ قبل کراچی کے ساحل کے پاس تیل و گیس کے ذخائر کا امکان ظاہر کیا گیا تھا، سیٹلائٹ سے حاصل ہونے والے مواد کے مطابق کراچیکے سمندر میں تیل کے ذخائر کی موجودگی کا امکان تھا جس کے بعد 4کمپنیوں نے مشترکہ طور پر کھدائی کا کام شروع کیا تھا جس پر 14ارب روپے خرچ ہوئے لیکن بدقسمتی سے 5ہزار میٹر کھدائی کے باوجود تیل و گیس کے ذخائر دریافت نہیں ہو سکے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات