ہونڈوراس میں طیارہ گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک

اتوار 19 مئی 2019 12:45

ہونڈوراس میں طیارہ گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک
تیگوسی گالپا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2019ء) ہونڈوراس کے روآٹن جزیرے کے نزدیک ایک چھوٹے طیارے کے حادثے کے شکار ہونے سے اس پر سوار امریکی پائلٹ اور کینڈا کے 4 شہریوں سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

خبرنامے کے مطابق شمالی ہونڈوراس کے شہر تریجلو کیلئے پرواز بھرنے والا یہ طیارہ روآٹن ساحل سے نصف میل کے اندر ہی حادثے کا شکار ہوگیا اور مکمل تباہی کا شکار بنا۔ابتدا میں طیارے میں سوار مسافروں میں سے ایک مسافر بچ گیا تھا لیکن شدید طورپر زخمی اس مسافر نے بھی علاج کے دوران دم توڑ دیا۔