Live Updates

کرپٹ ٹولہ اکھٹا ہو رہا ہے، بلاول اور مریم کے افطارڈنر پر ملنے پر حیرت نہیں، وزیراعظم

کرپٹ سیاسی مافیا معیشت کے ذریعے بلیک میل کرنا چاہتا ہے، عنقریب معیشت بہتر ہوجائیگی، عمران

اتوار 19 مئی 2019 12:55

کرپٹ ٹولہ اکھٹا ہو رہا ہے، بلاول اور مریم کے افطارڈنر پر ملنے پر حیرت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لوگوں کو بلاول اور مریم نواز کے افطار ڈنر میں ملنے پر حیرت نہیں ہونی چاہیے، کرپٹ ٹولہ اب اکھٹا ہو رہا ہے تاہم عوام کبھی ان کا ساتھ نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

کے پی کے کابینہ ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ کرپٹ سیاسی مافیا معیشت کے ذریعے بلیک میل کرنا چاہتا ہے، پرانے نظام سے فائدہ اٹھانے والا سیاسی مافیا نئے نظام کی راہ میں روڑے اٹکانا چاہتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم 10 سال میں تباہ کی گئی معیشت کو ٹھیک کر رہے ہیں، ماضی کی غلط اقتصادی پالیسیوں کی بدولت آج ملک کی یہ حالت ہوئی ہے، یہ سارے چور اکٹھے ہونا چاہتے ہیں لیکن عوام کبھی ان کا ساتھ نہیں دیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات