وزارت پٹرولیم نے کیکڑا ون میں تیل و گیس نہ ملنے کی تصدیق کردی

کنویں کی گہرائی اس وقت 5634 میٹر ہے، 55 میٹر مزید کھدائی کی جائیگی، ترجمان

اتوار 19 مئی 2019 12:55

وزارت پٹرولیم نے کیکڑا ون میں تیل و گیس نہ ملنے کی تصدیق کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) وزارت پٹرولیم نے کیکڑا ون میں تیل و گیس نہ ملنے کی تصدیق کردی ۔ ترجمان کے مطابق کیکڑا ون میں موجود ذخائر میں پانی کا تناسب زیادہ ہے۔ ترجمان کے مطابق ہائیڈروکاربن کا مطلوبہ ذخیرہ نہ مل سکا۔

(جاری ہے)

ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق کنویں کی گہرائی اس وقت 5634 میٹر ہے۔ترجمان کے مطابق 55 میٹر مزید کھدائی کی جائیگی،ڈرلنگ کمپنیوں نے اس پر حامی بھر لی ۔ترجمان کے مطابق اس کے بعد زیر سمندر کنواں بند کرنے کا عمل شروع کیا جائیگا۔ترجمان کے مطابق کنویں کا قطر6 انچ ہے۔

متعلقہ عنوان :