ڈالر کی تاریخی اونچی اڑان بھی روئی کے بھائو پر اثر انداز نہ ہوسکی،بھائو میں مندی کا رجحان برقرار
کپاس کی بوائی میں تسلی بخش اضافہ، بارشوں سے فی الحال فائدہ ہوگا،کاٹن پالیسی کا ہنوز انتظار ہے،نسیم عثمان
اتوار 19 مئی 2019 13:00
(جاری ہے)
گزشتہ ہفتہ کے دوران روپے کے نسبت ڈالر نے اونچی اڑان شروع کردی ہے کہا جاتا ہے کہ آئی ایم ایف نے بیل آئوٹ پیکج میں مالی سال کے آخر تک روپے کے نسبت ڈالر کی قیمت بڑھا کر 160تا165 روپے کرنے کی شرط عائد کی ہوئی ہے جس کی وجہ سے ڈالر کا بھائو بڑھنا شروع ہوگیا ہے۔
جمعہ کوانٹر بینک میں روپے کے نسبت ڈالر کا بھائو149 روپے کی اونچی ترین سطح کو چھولیا تھا جبکہ مارکیٹ ذرائع کے مطابق ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہونے کی توقع ہے جس کے باعث تمام اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائے گا جنرز نے بھی روئی کا بھائو بڑھنے کی امید سے روئی کی فروخت کم کردی ہے جبکہ ٹیکسٹائل و اسپننگ ملز مالکان بھی ڈالر کی اڑان کی وجہ سے برآمدات میں اضافہ ہونے کی توقع کررہے ہیں لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ بیرونی درآمد کنندگان ڈالر کا بھائو بڑھنے کا پورہ فائدہ برآمد کنندگان کو نہیں دیتے وہ ڈسکائونٹ طلب کر دیتے ہیں۔دوسری جانب ڈالر کے بھائو میں اضافہ کے سبب کئی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوجاتا ہے خصوصی طور پر توانائی کی قیمت بڑھ جانے اور بینک انٹرسٹ ریٹ بڑھ جانے کی وجہ سے پیداواری کاروباری لاگت میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے جو برآمدات پر منفی اثر مرتب کرتا ہے اس طرح ڈالر کا بھائو بڑھنے کا برآمد کنندگان کو خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوتا بہر حال ڈالر کا بھائو کاٹن، کاٹن یارن اور ٹیکسٹائل مصنوعات پر اثر انداز ہوتا ہے جس کے باعث ان اشیاء کے بھائو میں اتار چڑھا ہوتا رہتا ہے۔دوسری جانب چین اور امریکا کے مابین ہونے والے اقتصادی تنازع میں شدت بڑھتی جارہی ہے جو تجارت پر منفی اثر کررہی ہے اس کی وجہ سے ساری دنیا کی معیشت میں بحرانی کیفیت پیدا ہوگئی ہے جس کا منفی اثر کاٹن یارن اور ٹیکسٹائل مصنوعات پر بھی ہورہا ہے۔بین الاقوامی منڈیوں میں روئی کے بھائو میں زبردست گراٹ ہوئی ہے نیویارک کاٹن کے وعدے کے بھائو میں کمی واقع ہوئی ہے جو کم ہوکر فی پاونڈ 65 امریکن سینٹ کی گزشتہ تین سالوں کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔اسی طرح بھارت میں بھی روئی کے بھا ئومیں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے گو کہ بھارت میں روئی کی پیداوار اولین تخمینہ 3 کروڑ 65 لاکھ گانٹھوں سے تقریبا 50 لاکھ گانٹھیں کم پیدا ہونے کی توقع ہے پیداوار 3 کروڑ 15 لاکھ گانٹھوں کے لگ بھگ ہونے کی توقع بتائی جاتی ہے اس کے باوجود اسکے روئی کا بھائو بڑھنے کے بجائے کم ہوتا جارہا ہے۔ اسی طرح چین میں بھی روئی کے بھائو میں مجموعی طورپر کمی واقع ہورہی ہے۔کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چئیرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ صوبہ سندھ کے کپاس پیدا کرنے والے زریں علاقوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق وہاں کپاس کی بوائی میں گزشتہ سال کے نسبت اضافہ ہورہا ہے تاحال فصل کی صورت حال تسلی بخش بتائی جاتی ہے جبکہ صوبہ پنجاب میں کئی علاقوں میں بارشوں کی وجہ سے بوائی متاثر ہورہی ہے لیکن ابھی بوائی میں خاصا وقت ہے تاہم بارشوں کی وجہ سے پیداوار پر مثبت اثر ہوگا حکومت کی مشینری بھی کپاس کی پیداوار بڑھانے کی کوشش کررہی ہے فی الحال امید کی جاتی ہے کہ نئی سیزن میں کپاس کی بوائی میں اضافہ کیا جائے گا بہر حال حکومت کی جانب سے کپاس کی پالیسی کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے نومبر میں کپاس کی پیداوار ایک کروڑ 50 لاکھ گانٹھوں کی کرنے کے عزم کا اعلان کیا تھا اس وقت محکمہ زراعت اور فوڈ اینڈ ریسرچ کے محکمہ نے پھٹی کی قیمت تقریبا فی 40 کلو 3500 روپے کرنے اور ٹی سی پی کے زریعے روئی کی تقریبا 5 لاکھ گانٹھیں خریدنے کا عندیہ دیا تھا لیکن مئی کے اواخر تک کپاس کی بوائی مکمل ہونے کی توقع ہے تاہم ابھی تک کاٹن پالیسی کا اعلان نہیں کیا جاسکا بارشوں کے سبب صوبہ پنجاب میں کپاس کی بوائی کی مدت جون تک بھی بڑھ سکتی ہے۔دریں اثنا پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے 15 مئی تک روئی کی پیداوار کے اعداد وشمار جاری کئے ہے جس کے مطابق اس عرصے تک ملک میں روئی کی پیداوار ایک کروڑ 7 لاکھ 78 ہزار گانٹھوں کی ہوئی جو گزشتہ سال کی پیداوار سے 7 فیصد کم ہے۔آئندہ سیزن میں کپاس کی کاشت بڑھانے کی غرض سے حکومت فرٹیلائزر اور تصدیق شدہ بیج پر سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے کیوں کہ کپاس کی فصل ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا مقام رکھتی ہےمزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.