Live Updates

ملکی حالات کرپشن و بدعنوانی کے خلاف بڑے آپریشن کے متقاضی ہیں ‘ سعدیہ سہیل رانا

اتوار 19 مئی 2019 13:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کیخلاف اپوزیشن کا اتحاد چور وں کو بچانے کے لئے ،بلاول اور مریم کی ملاقاتیں اپنے آبائواجداد کی کرپشن پر پردہ ڈالنے اور احتساب سے بچانے کی کوشش ہے ،سابقہ اداوار میں کرپشن و بدعنوانی کے باعث میرٹ اور قانون و آئین کی حکمرانی کو بلڈوز کیا گیا جس کی وجہ سے عوام بے وسیلہ ہو کر نا انصافیوں کے بوجھ تلے دب گئے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خاندانی سیاست کو فروغ دیا جس کے باعث موروثی سیاست نے ملک میں اپنی جڑیں مضبوط کیں۔ ان دونوں جماعتوں کی ایک دوسرے پر الزامات لگانے اور اخلاقی اقدار کو روندنے کی اصل وجہ بھی صرف اور صرف اقتدار کا حصول ہی رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ملک کو کرپشن سے پاک کرنے اور میرٹ پر مبنی معاشرے کے قیام کی اشد ضرورت ہے۔ اس وقت ملکی حالات کرپشن و بدعنوانی کے خلاف بہت بڑے آپریشن کے متقاضی ہیں ،تحریک انصاف کی حکومت احتساب کے عمل سے ایک قدم پیچھے نہیں ہٹے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات