دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

اتوار 19 مئی 2019 13:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 62800کیوسک اور اخرج 60000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد65500 کیوسک اور اخراج65500 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد49900کیوسک اور اخراج52000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد33600 کیوسک اور اخراج 10300کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد111700 کیوسک اور اخراج 105700کیوسک،چشمہ آمد121100 کیوسک اوراخراج 110000کیوسک، تونسہ آمد85200 کیوسک اور اخراج73500 کیوسک، پنجند آمد23300 کیوسک اور اخراج 10700 کیوسک،گدو آمد 61800کیوسک اور اخراج 55900 کیوسک، سکھر آمد51000 کیوسک اور اخراج22000 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد13100 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1407.62 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.239 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1155.55 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.008 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 642.90 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.076 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے۔