پیپلز پارٹی سینئر رہنما سینیٹر رحمان ملک برطانیہ روانہ

سینیٹر رحمان ملک آکسفورڈ یونیورسٹی میں طلباء کو ‘‘عالمی دہشتگردی اور پاکستان کی بیانیہ’’ کے موضوع پر لیکچر دینگے

اتوار 19 مئی 2019 13:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) پیپلز پارٹی سینئر رہنما سینیٹر رحمان ملک برطانیہ روانہ ہوگئے ،دورہ برطانیہ کے دوران سینیٹر رحمان ملک آکسفورڈ یونیورسٹی میں آکسفورڈ یونین سے خطاب کرینگے۔

(جاری ہے)

اتوار کو سینیٹر رحمان ملک آکسفورڈ یونین کی دعوت پر آکسفورڈ یونیورسٹی کے دورے پر گئے ہیں ،سینیٹر رحمان ملک آکسفورڈ یونیورسٹی میں طلباء کو ‘‘عالمی دہشتگردی اور پاکستان کی بیانیہ’’ کے موضوع پر لیکچر دینگے۔

سینیٹر رحمان ملک کی دوسری کتاب ‘‘داعش۔ رائیزنگ مونسٹر’’ کی تعارفی رٴْونمائی بھی (آج) پیر کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہوگی۔ سینیٹر رحمان ملک کی کتاب ‘‘داعش۔ رائیزنگ مونسٹر’’ کی باقاعدہ رٴْونمائی جلد پاکستان میں ہوگی۔ سینیٹر رحمان ملک کی پہلی کتاب ‘‘مودی وار ڈاکٹرین’’ کی رٴْونمائی بھی کل برطانیہ میں ہوگی۔