اپوزیشن کا اتحاد پارلیمنٹ کے اندر موجود ہے،حکومت مخالف تحریک چلانے یانہ چلانیکافیصلہ نہیں ہو گا، خورشید شاہ

اتوار 19 مئی 2019 13:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ اپوزیشن کا اتحاد پارلیمنٹ کے اندر موجود ہے،حکومت مخالف تحریک چلانے یانہ چلانیکافیصلہ نہیں ہو گا۔اتوار کو حکومت کی جانب سے افطار ڈنر پر تنقید پر جواب دیتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ حکومت کے پاس گالم گلوچ کے سوا کچھ نہیں۔

انہوںنے کہاکہ حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کو فروخت کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ملک آئی ایم ایف کے وائسرائے کے سپرد کر دیا گیا۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کا اتحاد پارلیمنٹ کے اندر موجود ہے ۔انہوںنے کہاکہ دعوت افطارمیں حکومت مخالف تحریک چلانے یانہ چلانیکافیصلہ نہیں ہو گا۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کے پارلیمانی رہنمائوں کو افطار کی دعوت دی گئی ۔بیٹھک میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ضرور ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ افطار کا مقصد یہ نہیں کہ جمع ہو کر حکومت مخالف محاذ گرم کیا جائے۔انہوںنے کہاکہ مریم نواز پارٹی کے نائب صدر بننے کے بعد پہلے سیاسی فورم پر آرہی ہیں۔