جرمن پارلیمنٹ میں اسرائیل کے عالمی بائیکاٹ کی تحریک کی مذمت ظالمانہ اقدام ہے،احمد بحر

اتوار 19 مئی 2019 14:00

غزہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2019ء) فلسطینی پارلیمنٹ کے ڈپٹی سپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے جرمن پارلیمنٹ میں اسرائیل کے عالمی بائیکاٹ کی تحریک کی مذمت میں قرارداد منظور کیے جانے کی قرارداد پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بی ڈی ایس تحریک اسرائیلی ریاست کے جرائم کوبے نقاب کرنے اوراسرائیل میں سرمایہ کاری کی روک تھام کے لیے سرگرم ہے۔

اس تحریک کی مذمت میں جرمنی کی پارلیمنٹ میں قرارداد سنگین جرم ہے۔

(جاری ہے)

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ڈاکٹر احمد بحر نے بی ڈی ایس کے خلاف پارلیمنٹ میں مذمتی قرارداد لانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد جرمنی کا حقیقی جمہوری چہرہ بری طرح پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ بی ڈی ایسکے خلاف تحرک مغرب کے جمہوری نظام پربدنما داغ ہے۔ مغرب ایک طرف آزادی اظہار رائے کا دعویٰ کرتا ہے اور دوسری طرف نہتے فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاست کے مظالم کی حمایت کرکے تاریخی حقائق مسخ کرنے اور نہتے فلسطینیوں کو مزید تنہا کرنے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے۔