اندرا گاندھی کی طرح قتل کردیا جائوں گا، کیجریوال نے خطرے سے آگاہ کردای

میرے آس پاس جو پولیس نظر آتی ہے، سب حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو رپورٹ دیتی ہے،گفتگو

اتوار 19 مئی 2019 14:25

اندرا گاندھی کی طرح قتل کردیا جائوں گا، کیجریوال نے خطرے سے آگاہ کردای
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروِند کیجریوال نے اپنی زندگی کو لاحق خطرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دن اندرا گاندھی کی طرح قتل کردیا جاوں گا۔بھارتی اخبار کے مطابق کیجریوال نے کہاکہ اٴْن کا پرسنل سیکورٹی آفیسر (پی ایس او) اور دہلی پولیس حکمراں جماعت بی جے پی کو رپورٹ کرتی ہے۔

کیجریوال کا کہنا تھا کہ میرے آس پاس جو پولیس نظر آتی ہے، سب حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو رپورٹ دیتی ہے، میرا پرسنل سیکورٹی آفیسر تک بی جے پی کو رپورٹ کرتا ہے، بی جے پی مجھے میرے پرسنل سیکورٹی ا?فیسر سے ہی قتل کرادے گی جیسے اندرا گاندھی کو قتل کرایا گیا تھا، میری زندگی چند منٹوں میں ختم ہوسکتی ہے،دوسری جانب عام آدمی پارٹی کے ترجمان سورب بھردواج نے کہا کہ وزیراعلیٰ بننے سے اب تک کیجریوال پر کم از کم چھ مرتبہ پولیس کی موجودگی میں حملہ کیا جاچکا ہے اور ان حملوں کے بعد کوئی ایکشن بھی نہیں لیا گیا، ہمیں دہلی کی پولیس پر اعتماد نہیں ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ رواں مہینے کے اوائل میں لوگ سبھا انتخابات کے دوران روڈ شو کے موقع پر ایک شخص نے وزیراعلیٰ کیجریوال کی گاڑی پر چڑھ کر اٴْنہیں تھپڑ رسید کردیا تھا۔یہ پہلا موقع نہیں تھا اس سے پہلے بھی اٴْن پر کئی مرتبہ ایسے حملے کیے جا چکے ہیں۔