اولا د کا دکھ بہت بڑا دکھ ہے جسے بھلایا نہیں جا سکتا‘قمر زمان کائرہ

جوان اولاد کا جنازہ اٹھانا کتنا مشکل ہے یہ مجھے آج معلوم ہوا‘ اتنے ہی دن وہ ہمارے پاس رہنے کے لیے آئے تھے

اتوار مئی 14:45

اولا د کا دکھ بہت بڑا دکھ ہے جسے بھلایا نہیں جا سکتا‘قمر زمان کائرہ
گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے قل کے موقع پر کہا کہ اولا د کا دکھ بہت بڑا دکھ ہے جسے بھلایا نہیں جا سکتاجوان اولاد کا جنازہ اٹھانا کتنا مشکل ہے یہ مجھے آج معلوم ہوا اتنے ہی دن وہ ہمارے پاس رہنے کے لیے آئے تھے اسامہ قمر زمان اور حمزہ بٹ کی کمی شدت سے محسوس ہو گی جس کو بھلایا نہیں جا سکتا اللهان کی منزلیں آسان کرے مجھے ،فیملی اور دوست احباب کو صبر عطا فرمائے تین دن سے جو مہمان اور ساتھی آ رہے ہیں میں ان کا بے حد مشکور ہوں ہمارے بیٹے تو نہیں لوٹیں گے مگر میڈیا نے اور دوست احباب نے جو سہارا دیا ہے میں ان کا احسان نہیں بھلا سکتا خاص طور پر میڈیا پورے ملک اور پورے شہر کا شکریا ادا کرتا ہوں اس دکھ کی گھڑی میں میرا ساتھ دیا اس غم کی گھڑی میں پورا شہر سوگوار تھا انہوں نے قلوں کے موقع پر اظہار کرتے ہوئے لوگوں کا شکریا ادا کیا ۔

(جاری ہے)

سابق چیف جسٹس پاکستان چودھری افتخار ،قانون دان چودھری اعتزاز،جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ،مجیب الرحمان شامی (صحافی)،نواز مظہر علی،سابقہ وزیر تعلیم عمران مسعود،چودھری اختر شوکر کلاں،نواب زادہ مظفر،چودھری غضنفر گل،اے۔سی کھریاں فیصل مانگھٹ،ڈاکٹر عثمان غنی،ڈاکٹر طلہہ،چودھری جعفر اقبال سابق ایم۔این۔اے،چودھری الیاس مرالہ،عبدل ملی سابقہ ٹی۔ایم۔او،آگاہ شبیر،پروفیسر سہیل ،پروفیسر لیاقت انصاری،شیخ طارق خلیل ناروے،شیخ خالد،میاں جہانگیر جنجوا،سابقہ آئی۔جی موٹر وے زلفقار چیمہ،چودھری غفور،چودھری محمد اشرف سابقہ ایم۔پی۔اے،حامد مسعود چشتی،بابا فرید گنج شکر گدی نشین،زاہد صدیق بوگن شریف نے بھی شرکت کی-