Live Updates

عمران خان کو ووٹ دینے والے بھی حیران اور مایوس ہیں اور انکے ووٹ گننے والے بھی، کیا آپ بھی مایوس ہیں؟سلیم صافی کا مولانا طارق جمیل سے سوال

میں عمران خان سے بالکل مایوس نہیں ہوں، مدینہ کی ریاست ضرور بنے گی،مولانا طارق جمیل

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 19 مئی 2019 15:14

عمران خان کو ووٹ دینے والے بھی حیران اور مایوس ہیں اور انکے ووٹ گننے ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مئی2019ء) معروف مبلغ دین اور تبلیغی جماعت کے رہنما مولانا طارق جمیل سے نجی ٹی وی چینل کے انٹر ویو میں صحافی سلیم صافی نے سوال کیا کہ عمران خان کو ووٹ دینے والے بھی حیران اور مایوس ہیں اور انکے ووٹ گننے والے بھی، کیا آپ بھی مایوس ہیں؟سلیم صافی نے کہا کہ آپ پہلے بھی وزیراعظم عمران خان کی حمایت کرتے رہے ہیں اور الیکشن کے بعد بھی ان کے بارے میں مثبت جواب دے چکے ہیں اور آپ کے نام کو اس حوالے سے استعمال بھی کیا گیا ہے اور اب جبکہ ان کے اپنے ووٹرز ان سے مایوس یو چکے ہیں تو کیا آپ بھی عمران خان سے پایوس ہو گئے ہیں؟ سلیم صافی کے اس سوال پر جواب دیتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ میں نے ایک چھوٹا سا کلپ ریکارڈ کروایا تھا جسے سیاسی رنگ دیا گیالیکن میں کوئی سیاسی آدمی نہیں ہوں نہ میرا سیاست میں آنے کا ارادہ ہے اور میں تبلیغ کے کام سے منسلک ہوں ، البتہ میں عمران خان سے مایوس نہیں ہوں۔

(جاری ہے)

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ عمران خان پہلا شخص ہے جس نے مدینہ کی ریاست کا نام لیا ہے اورانہوں نے کہا ہے کہ اللہ چاہے تو ان گئے گزرے حالات میں بھی عمران خان کے ہاتھوں پاکستان کو مدینہ کی ریاست بنا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مدینہ کی ریاست بنایا جا سکتا ہے بس ہمیں جھوٹ اور بدکاری کو چھوڑنا ہو گا، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نیت میں خلوص ہے اس لیے وہ پرامید ہیں کہ پاکستان مدینہ کی ریاست بن سکتا ہے۔سلیم صافی نے سوال کیا کہ آپ کو یہ خلوص اور یہ چیزیں نواز شریف یا یوسف رضا گیلانی میں نظر نہیں آئیں ؟ جس پر مولانا طارق جمیل نے جواب دیا کہ انہوں نے کبھی اس طرح کی بات ہی نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے پاکستان کو مدینہ کی ریاست بنانے کا ارادہ ظاہر کیا۔ 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات