اہلیان بٹالہ منڈی بلدیہ کو ٹلی کے خلاف سراپا احتجاج،نکاسی آب کا مطالبہ

اتوار 19 مئی 2019 15:35

کوٹلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2019ء) اہلیان بٹالہ منڈی بلدیہ کو ٹلی کے خلاف سراپا احتجاج۔نکاسی آب کا خرچہ اپنی جیب سے کیا،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سردار زاہد نے کئی بار وعدہ کیا لیکن اس پر کوئی عمل نہیں کیا۔امیدوار اسمبلی نے بھی متعدد بار بلدیہ ایدمنسٹریٹر کو سکیم کی منظوری بارے کہا لیکن کسی کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے پاس پیش ہو کر بلدیہ کو ٹلی کی کارستانیوں بارے آگاہ کریں گے۔ان خیالات کا اظہار اسحاق بٹ،سفیان چوہدری،سلیمان چوہدری،حافظ حبیب،رنگزیب بٹ،تاشفین بٹ ،بلال بٹ اور دیگر نے میڈیا نمایندگان سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر بلدیہ ایڈمنسٹریٹر کوٹلی کے رویے کا نوٹس لیں ۔اس کے رویے کی وجہ سے نہ صرف جماعت کو نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ حکومت کی بھی بد نامی کا باعث بن رہا ہے ۔ا