بنگلہ دیش کو پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

اتوار 19 مئی 2019 15:35

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2019ء) رواں مالی سال کے دوران بنگلہ دیش کو پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق موجودہ مالی سال کے ابتدائی 3 سہ ماہیوں میں بنگلہ دیش کو برآمدات سے ملک کو 570.043 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 11.92 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں بنگلہ دیش کو پاکستانی برآمدات سے ملک کو 509.323 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اعداد وشمارکے مطابق مارچ کے مہینے میں بنگلہ دیش کو ملکی برآمدات کے نتیجے میں 60.63 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا۔گزشتہ سال مارچ میں بنگلہ دیش کو پاکستانی برآمدات سے ملک کو 62.713 ملین روپے کازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق مذکورہ عرصہ میں بنگلہ دیش سے درآمدات پرپاکستان نے 52.47 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف کیا، گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ میں بنگلہ دیش سے درآمدات پر پاکستان نے 52.68 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف کیا تھا۔