جوہانا کونتا اور کیرولینا پلسکووا نے اٹالین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز فائنل میں جگہ بنا لی

اتوار 19 مئی 2019 15:55

روم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2019ء) جوہانا کونتا اور کیرولینا پلسکووا پیش قدمی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

اٹلی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز سیمی فائنلز میں سٹار برطانوی کھلاڑی جوہانا کونتا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ہالینڈ کی کھلاڑی کیکی برٹنز کو زبردست مقابلے کے بعد 5-7، 7-5 اور 6-2 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، جمہوریہ چیک کی پلسکووا نے ماریا سیکاری کو ہرا کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، ان کی جیت کا سکور 6-4 اور 6-4 رہا۔

متعلقہ عنوان :