روبرٹ فرا اور جان کیبل پر مشتمل کولمبین جوڑی اٹالین اوپن ٹینس مینز ڈبلز فائنل میں داخل

اتوار 19 مئی 2019 15:55

روم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2019ء) روبرٹ فرا اور جان کیبل پر مشتمل کولمبین جوڑی اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز فائنل میں داخل ہو گئی۔

(جاری ہے)

اٹلی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز سیمی فائنل میں روبرٹ فرا اور جان کیبل نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مرسیلو میلو اور لیوکاز کیوبٹ کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 2-6، 7-6 (7-4) اور 10-8 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، کولمبین جوڑی کو فائنل میں مائیکل وینس اور راون کلاسن کا چیلنج درپیش ہو گا، وینس اور کلاسن نے سیمی فائنل میں اولیور مراچ اور میٹ پاوچ کو شکست دی تھی۔

متعلقہ عنوان :