آزارینکا اور ایشلی بارٹی نے اٹالین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

اتوار 19 مئی 2019 15:55

روم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2019ء) وکٹوریہ آزارینکا اور ایشلی بارٹی نے اٹالین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

اٹلی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں بیلاروس کی آزارینکا اور ان کی آسٹریلوی جوڑی دار ایشلی بارٹی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بربورا کریجسی کووا اور کترینا سینیاکووا پر مشتمل جمہوریہ چیک کی جوڑی کو 6-4 اور 6-4 سے زیر کر کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :