اسد قیصر کی قمر زمان کائرہ کائرہ کی رہائش گاہ پر آمد ، بیٹے کے انتقال پر تعزیت کااظہار

اتوار 19 مئی 2019 16:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر لالہ موسیٰ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما چوہدری قمرزمان کائرہ کی رہائشگاہ پرپہنچے جہاں قمرزمان کائرہ سے ان کے جواں سال بیٹے کی ٹریفک حادثے کے نتیجے میں وفات پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اسپیکر نے کائرہ فیملی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اولاد ایک قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں ان کا غم برداشت کرنا انسان کے لیے بڑے امتحان ہوتا ہے۔انہوںنے کہاکہ اللہ پاک آپ کو اس عظیم صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت اور اس کا نعم البدل عطاء فرمائے۔اسد قیصر نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔