سٹیٹ بنک نے عوام کونئے کرنسی نوٹوں کے اجراء کیلئے شارٹ میسیجنگ سروس کا آغازکردیا ، آج سے موبائل شارٹ میسیجنگ سروس کے ذریعے نئے کرنسی نوٹوں کا اجراء ہوگا، یہ سلسلہ 31 مئی تک جاری رہے گا

اتوار 19 مئی 2019 16:10

سٹیٹ بنک نے  عوام کونئے کرنسی نوٹوں کے اجراء کیلئے شارٹ میسیجنگ سروس ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2019ء) سٹیٹ بنک آف پاکستان نے ایس بی پی بنکنگ سروسزکارپوریشن کے ذریعے عوام کونئے کرنسی نوٹوں کے اجراء کیلئے شارٹ میسیجنگ سروس کا آغازکردیاہے۔ آج (پیرسی) موبائل شارٹ میسیجنگ سروس کے ذریعے نئے کرنسی نوٹوں کا اجراء ہوگا، یہ سلسلہ 31 مئی تک جاری رہے گا۔زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس سہولت سے فائدہ فراہم کرنے کیلئے ملک بھر کے 142 شہروں میں 1702 ای برانچز اور ایس بی پی بنکنگ سروسزکارپوریشن کے 16 فیلڈ آفیسز کے ذریعے اس حوالہ سے خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس سروس فی میسیج 1.50 روپے مع ٹیکس کے اخراجات آئے گے۔اس سہولت کے تحت نئے نوٹ حاصل کرنے کے خواہش مند فرد کو اپنا13 ہندسوں والا کمپوٹرائیزڈ شناختی کارڈ نمبریا سمارٹ کارڈنمبر اورمطلوبہ ای برانچ کی آئی ڈی لکھ کر شارٹ کوڈ8877 پر324533454432(space)KHI001 کی طرز پر ایک ایس ایم ایس پیغام بھیجنا ہوگا۔ بھیجنے والے فردکو ایک ایس ایم ایس موصول ہوتا ہے جس میں اس کا ریڈیمشن کوڈ، ای برانچ کاپتہ اوراورکوڈ کے موثر ہونے کا عرصہ لکھاہوگا، صارف شناختی کارڈ کی کاپی اورکوڈ دکھاکر متعلقہ بنک سے 10 روپے کے تین پیکٹ، اور50 و 100 روپے کے ایک ایک پیکٹ لے سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :