سپیکر قومی اسمبلی کا عبد القدوس بزنجو کے والدمیر عبد المجید کے انتقال پر اظہار تعزیت

اتوار 19 مئی 2019 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکرقاسم خان سوری نے بلوچستان اسمبلی کے سپیکر عبد القدوس بزنجو کے والدمیر عبد المجید کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبد القدوس بزنجو کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات میں ان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔