پولیس اور خفیہ اداروںکا سول لائنز ڈویژن میں سرچ آپریشن

بائیومیٹرک اور جدید انڈرائیڈ آلات کی مدد سے مشکوک افراد کو چیک کیا گیا

اتوار 19 مئی 2019 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) ملکی صورتحال کے پیش نظر ایس ایس پی رضا صفدر رضا کاظمی کی سربراہی میں سول لائنز ڈویژن میں رات گئے سرچ آپریشن کیا گیا۔ سرچ آپریشن میں ڈی ایس پی نوید اکمل ،ایس ایچ او مزنگ ، ایس ایچ او انارکلی، ایس ایچ او لٹن روڈ نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن میں خفیہ ادارے کے اہلکاروں کے ساتھ پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔اس دوران بائیومیٹرک اور جدید انڈرائیڈ آلات کی مدد سے مشکوک افراد کو چیک کیا گیا۔ سرچ آپریشن میں خصوصی طور پر ہوٹلوں ،گیسٹ ہاس اور کرایہ داران کو چیک کیا گیا۔تھانہ میں اندراج نہ کرانے والے افراد کو حراست میں لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :