گاڑی کا ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا، دھماکے اور آتشزدگی سے گاڑی مکمل تباہ

اتوار 19 مئی 2019 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) باٹا پور کے علاقے دوگیج گائوں میں گاڑی کا ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا، دھماکے اور آتشزدگی کے نتیجے میں گاڑی مکمل تباہ ہو گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دوگیج گائوں میں پک اپ گاڑی میں نصب سلنڈر دھماکے سے پھٹنے سے آگ لگ گئی جس کی زد میں آکر ڈرائیور آصف بری طرح زخمی ہو گیا ۔حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکارموقع پر پہنچ گئے جنہوں نے آگ پر قابو پا لیا اور زخمی ڈرائیور کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔ دھماکے اور آتشزدگی سے گاڑی مکمل تباہ ہو گئی۔