روس اور ترکی کا ایس 500ا طرز کے جدید میزائل کی مشترکہ تیار ی کا منصوبہ

ایس 400 سودے کی تکمیل کے بعد ایس 500کی تیاری پر کام شروع ہو گا،ترک صدر ایردوآن

اتوار 19 مئی 2019 17:10

روس اور ترکی کا ایس 500ا طرز کے جدید میزائل کی مشترکہ تیار ی کا منصوبہ
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) روس اور ترکی ایس پانچ سو طرز کا جدید میزائل دفاعی نظام مشترکہ طور پر تیار کریں گے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا کہ ایس چار سو طرز کے میزائل دفاعی نظام کے سودے سے پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

ایردوآن کے بقول اس سودے کی تکمیل کے بعد ایس 500کی تیاری پر کام شروع ہو گا۔ ترکی کی جانب سے ایس 400میزائل دفاعی نظام کی خریداری پر امریکا کو شدید تحفظات ہیں۔امریکی حکام کا موقف ہے کہ روس اس میزائل دفاعی نظام کے ذریعے نیٹو کی جاسوسی کر سکے گا۔

متعلقہ عنوان :