کل جماعتی حریت کانفرنس کے وفد کا پلوامہ اور شوپیان میں شہیدنوجوانوں کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی

اقوام متحدہ سے حقوق انسانی کی پامالیاں روکنے اور تنازعہ کشمیر کوکشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرانے کا مطالبہ

اتوار 19 مئی 2019 17:20

سرینگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2019ء) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کی ہدایت پر حریت رہنماؤںکا ایک وفد شوپیان اور پلوامہ اضلاع میں حال ہی میں شہید ہونے والے نوجوانوں کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے کریم آباد، ٹہب اور پنزگام میں ان کے گھر گیا۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق وفد کی قیادت حریت کانفرنس کے سیکرٹری جنرل حاجی غلام نبی سمجھی کررہے تھے اور اس میں حریت رہنما بلال صدیقی، مولوی بشیر احمد عرفانی، منظور احمد غازی اور زاہد گلزارشامل تھے۔

حریت رہنمائوں نے اس موقع پر مختلف تعزیتی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے شہیدنوجوانوں کوشاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے جموںو کشمیر میں جاری قتل وغارت کے لیے بھارت کو ذمہ دارقراردیتے ہوئے کہا کہ تنازعہ کشمیر جنوبی ایشیاکے دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بھارت پر زوردیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو پٴْرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کو تسلیم کرے۔

انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام نے گزشتہ71سال سے بیش بہا قربانیاں پیش کی ہیں۔حریت رہنما?ںنے مقبوضہ علاقے بالخصوص جنوبی کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی طرف سے چھاپہ مار کارروائیوں کے ذریعے لوگوں کو خوف وہراس میں مبتلا کرنے کی شدید مذمت کی۔ انہوںنے کہا کہ قابض فورسز کی کارروائیوں سے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے۔ حریت رہنماو ٴں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوںکو روکنے اور تنازعہ کشمیر کوکشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرانے کے لیے اپنا کردار اداکرے۔