پارٹی اجلاس (آج) ہوگا ،خوف زدہ اور سہمے عناصر بے بنیاد افواہیں پھیلا رہے ہیں ،حقائق سے کوئی تعلق نہیں، مریم اور نگزیب

اتوار 19 مئی 2019 17:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے پارٹی اجلاس کے حوالے سے بے بنیاد خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ اجلاس شیڈول کے مطابق (آج)پیر کو ہوگا ،اجلاس کے بارے میں خوف زدہ اور سہمے عناصر بے بنیاد افواہیں پھیلا رہے ہیں جن کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا پارٹی اجلاس پیر کو دوپہر بروز سوموار پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے شیڈول کے مطابق ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ اجلاس کے بارے میں خوف زدہ اور سہمے عناصر بے بنیاد افواہیں پھیلا رہے ہیں جن کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ہے