Live Updates

عمران خان کا وزیراعظم ہونا ملک کی بدقسمتی ہے، مریم نواز

نوازشریف کے نہ ہونے سے ملک کا یہ حال ہے، جس نے ملک کو خوبصورت بنایا، وہ کال کوٹھری میں بند ہے۔نائب صدر ن لیگ مریم نواز کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 19 مئی 2019 18:21

عمران خان کا وزیراعظم ہونا ملک کی بدقسمتی ہے، مریم نواز
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 مئی 2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کا وزیراعظم ملک کی بدقسمتی ہے، نوازشریف کے نہ ہونے سے ملک کا یہ حال ہے،جس نے ملک کو خوبصورت بنایا، وہ کال کوٹھری میں بند ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کو یہ خوبصورت تحفہ دینے والے کو جیل کی کال کوٹھڑی میں بند کر رکھا ہے! ہے اور کوئی جس کی انتھک محنت اور خدمت کی گواہی پاکستان کا چپہ چپہ دیتا ہو؟
آج ہر چیز وہی ہے مگر ایک نواز شریف کے نا ہونے سے ملک کا یہ حال ہوا پڑا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کا وزیراعظم ملک کی بدقسمتی ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن )کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے پارٹی اجلاس کے حوالے سے بے بنیاد خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجلاس شیڈول کے مطابق کل پیر کو ہوگا ،اجلاس کے بارے میں خوف زدہ اور سہمے عناصر بے بنیاد افواہیں پھیلا رہے ہیں جن کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا پارٹی اجلاس پیر کو دوپہر بروز سوموار پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے شیڈول کے مطابق ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اجلاس کے بارے میں خوف زدہ اور سہمے عناصر بے بنیاد افواہیں پھیلا رہے ہیں جن کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ مریم اورنگزیب نے تیل کے ذخائر نہ ملنے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جھوٹ بولنے والے کو اللہ تعالی کبھی کامیابی نہیں دیتا،عمران صاحب جھوٹ بولنا، تہمت اور بہتان لگانا چھوڑ دیں ملک کی آدھی مشکلات کم ہو جائیں گی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دلی رنج اور افسوس ہوا کہ تیل کا ذخیرہ نہیں مل سکا ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی معیشت، روزگار اور اچھے مستقبل کے خواب اس منصوبے سے جڑے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف صاحب نے اپنے دور میں ملک وقوم کے روشن مستقبل کیلئے یہ منصوبہ شروع کیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے جس منصوبے پر ہاتھ رکھا ، اللہ تعالیٰ کی برکت سے پورا ہوا کیونکہ وہ سچ بولتے ہیں اور نیت صاف ہے ۔

انہوں نے کہاکہ عمران صاحب جھوٹ بولنا، تہمت اور بہتان لگانا چھوڑ دیں ملک کی آدھی مشکلات کم ہو جائیں گی ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ملک وقوم کے لئے بری خبر ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جھوٹ بولنے والے کو اللہ تعالی کبھی کامیابی نہیں دیتا کیونکہ اللہ تعالی جھوٹ کو پسند نہیں کرتا ۔ عمران صاحب آپ کے جھوٹ کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ جب سے ان کے آنے کی خبر آئی ہے ملک کے لئے کوئی اچھی خبر نہیں آئی ۔ جھوٹ سے ملک پر مسلط ہونے والے جھوٹوں کے آنے سے ملک سے برکت اٹھ گئی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات