کوئٹہ میں منی پٹرول پمپ میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا ایندھن ضائع ہوگیا

اتوار 19 مئی 2019 18:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) کوئٹہ میں منی پٹرول پمپ میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا ایندھن ضائع ہوگیا، تفصیلات کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علاقے بھوسہ منڈی میں واقع منی پٹرولیم سروس میں اچانک آگ بھڑ ک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بر یگیڈٖ کی چار گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پا لیا، آگ کی وجہ سے دکان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا ڈیزل اور پٹرول جل گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا